بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کا نصر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا نصر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ


راولپنڈی۔ پاکستان نے بیلسٹک میزائل نصر کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر کم فاصلے تک مار کرنے والے نئے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل لانچنگ کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نصر میزائل بھارت کے جنگی نظریے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن پر پانی پھیر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت ہی امن کی ضمانت ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ جنگ بھی کوئی آپشن ہے ، ہماری دفاعی صلاحیت کا واحد مطلب یہ ہے کہ کوئی ہم سے جنگ کا خیال بھی دل میں نہ لائے،پاکستان کی دفاعی تیاریاں جارح ہمسایہ ممالک کے درمیان امن کی ضمانت ہیں،۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی اسٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے جوہری اثاثوں کے موثر کمان اینڈ کنٹرول پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر مملکت ،وزیر اعظم، آرمی چیف، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ائر چیف اور نیول چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی،آرمی چیف نے میزائل کی تیاری اور تجربے میں شریک سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ پس پردہ رہنے والے حقیقی ہیروز ہیں، صدر مملکت ممنون حسین ا وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بھی میزائل تجربات میں شامل تمام اداروں کی کامیابی کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نصر میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور رواں ہفتے پاکستان نے میزائل تجربات کی سلسلے کا کامیاب انعقاد کیا، نصر میزائل زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والا بیلسٹک میزائل ہے۔

نصر میزائل 60 سے 70 کلو میٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نہایت جدید ترین گائیڈڈسسٹم رکھتاہے نصر میزائیل ہدف کو درست نشانہ لگانے کے ساتھ فوری نصب کیا جاسکتاہے،اور یہ اپنے ہدف کو مکمل تعاقب کرکے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ اینٹی ڈیفنس میزائل کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اس کا نشانہ 100فیصد سے بھی زیادہ درست ہے اس لیے اس کی تباہ کن صلاحیت بہت زیادہ ہے صدر مملکت وزیر اعظم نے میزائل تجربات میں شامل تمام اداروں کو سراہا۔