بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور سمیت متعدد اضلاع حساس ترین قرار

پشاور سمیت متعدد اضلاع حساس ترین قرار


پشاور۔خیبرپختونخوا پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون بارشوں کے پیش نظر حکمت عملی مرتب کرلی۔ صوبے کے گیارہ اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا گیاہے ۔پی ڈی ایم اے کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ریلیف عبدالباسط کا کہناتھا کہ نوشہرہ ، پشاور ، سوات ، ٹانک ، ڈی آئی خان، چارسدہ چترال ، شانگلہ، کوہستان اپر اور لوئیرحساس ترین اضلاع ہیں محکمہ موسمیات سے دن میں دو دفعہ رپورٹس ملتی ہیں دیگر اداروں کے ساتھ مل کرکام کرتے ہیں ان کا کہناتھا کہ سالانا متاثرین کی تعداد میں دو اشاریہ سات فیصد اضافہ ہورہا ہے اس سال توقع سے کم بارشوں ہونے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر ریلیف کا کہناتھا کہ ایک ہزار ملین روپے ہر سال دیئے جاتے ہیں اشیاء ضروریہ بھی وافر مقدارمیں موجود ہیں پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد خالد کا کہناتھا کہ کرپشن کی تحقیقات مختلف ادارے کرتے ہیں، اس کا سسٹم موجود ہے ذیادہ تر کیسز میں صرف الزامات ہی ہوتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ گلوبال وارمنگ کی وجہ سے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں،سب گلیشیئرز کو چیک کرنا اور ان کا روٹ پتہ کرنا ممکن نہیں،بلین ٹری سونامی منصوبے سے گلوبل وارمنگ میں کمی ہوگی ،خالد خان کا کہناتھا کہ بہت جلد نقشہ بنارہے ہیں ، جس کے ذریعہ روٹس پتہ چل سکے گا اور لوگوں کو ان کے راستے سے ہٹا سکیں گے۔