بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کا مشاورتی اجلاس بلانے پر غور

چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کا مشاورتی اجلاس بلانے پر غور

پشاور(خبرنگار)خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے مخصوص فارمولہ کی روشنی میں وفاقی حکومت نے فاٹاکے لیے این ایف سی سے تین فیصد کی کٹوتی کے معاملہ چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کامشاورتی اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا اجلاس بلانے کی تجویز پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے دی تھی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے جو فارمولہ پیش کیاہوا ہے۔

اس کے تحت قومی وسائل سے یکشمت تین فیصد کاٹنے کے بجائے مرکز اورچاروں صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے بعد ہر ایک کے حصہ سے تین فیصد کے حساب سے کٹوتی کی تجویز شامل ہے جس کی منظوری کی صورت میں مرکزکے حصے میں سے 51ارب روپے کٹوتی ہوگی جبکہ چاروں صوبوں سے کاٹی جانے والی رقم مجموعی طور پر 69ارب روپے ہوگی یہ 110ارب روپے اگلے دس سال تک فاٹا کو فراہم کیے جاتے رہیں گے فارمولے کے مطابق پنجاب کے حصہ میں سے 35.7ارب روپے ،سند ھ سے 16.9ارب روپے ،خیبر پختونخوا سے 10.1ارب جبکہ بلوچستان سے مجموعی طورپر 6.3ارب روپے کٹوتی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق صورت حال پر مشاورت کے دوران وزیر اعلیٰ پنجا ب نے تجویز پیش کی کہ تین فیصد کٹوتی کے معاملہ پر چاروں وزراء اعلیٰ کامشاورتی اجلا س بلایاجائے تاکہ اتفاق رائے سے اس مسئلہ کاحل نکالا جائے ۔