بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانی صدر نے پاکستانی تجویز قبول کر لی

افغانی صدر نے پاکستانی تجویز قبول کر لی

کابل۔افغانستان اور پاکستان نے ڈیورنڈ لائن کے دونوں جانب دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ کارروائی پر اتفاق کر لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق افغانستان کے ایوان صدارت کے اعلان کے مطابق صدر محمد اشرف غنی نے ڈیورنڈ لائن کے دونوں جانب سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ کارروائی سے متعلق پاکستان کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔

اس سے پہلے اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قائم ڈیورنڈ لائن کو کسی بھی وجہ سے عبور کرنا افغانستان کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی شمار ہوتا ہے۔ ڈیورنڈ لائن کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان بین الاقوامی سرحد تصور کیا جاتا ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کے معاملے پر اختلافات بھی پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بھی پیدا ہو جاتی ہے