بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مظفرآباد ٗ کار کھائی میں جاگری ٗ ایک ہی خاندان اجڑ گیا

مظفرآباد ٗ کار کھائی میں جاگری ٗ ایک ہی خاندان اجڑ گیا


مظفرآباد۔مظفرآباد کے علاقے پیرچناسی روڈ پر کار گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ پیرچناسی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔