بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جے آئی ٹی میں بڑی پیشیوں کا مرحلہ ختم

جے آئی ٹی میں بڑی پیشیوں کا مرحلہ ختم

اسلام آباد۔جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار، وزیراعظم کے صاحبزادوں حسین و حسن سمیت دختر اول مریم نواز، وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر ، چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری ، سیکیورٹی ایکس چینچ کمیشن آف پاکستان کے سربراہ ظفر حجازی کے بیانات ریکارڈ کئے جس کے بعدجے آئی ٹی میں بڑی پیشیوں کا مرحلہ ختم ہوگیا ہے۔

جمعرات کوجے آئی ٹی کے اجلاس میں ارکان نے گزشتہ روز دختر اول کی جانب سے ریکارڈ کرائے گئے بیان کا جائزہ لیااور ساتھ ہی انہوں نے اپنی حتمی رپورٹ بھی مرتب کرنا شروع کردی ہیں۔زرائع کے مطابق گزشتہ روز جے آئی ٹی نے دختر اول سے نیسکول کمپنی سے متعلق سوالات کئے جن کے انہوں نے جوابات دئیے ۔