بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / میزائل تجربے کے بعد شمالی کوریا کی مشکلات میں اضافہ

میزائل تجربے کے بعد شمالی کوریا کی مشکلات میں اضافہ

نیو یارک۔شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیانگ یانگ کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے پر غور کیا گیا۔شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ پر صورتحال کشیدگی اختیار کرگئی ہے۔ شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیانگ یانگ کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے پر غور کیا گیا۔

امریکا نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ بھی دے دیا جبکہ روس اور چین نے اس کی مخالفت کی۔روسی نائب سفیر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے۔ سب کو تسلیم کرنا ہو گا کہ پابندیاں مسئلے کا حل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو معاشی طور پر تباہ کرنا ناقابل قبول ہے۔