بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان کی منی ٹریل دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع

عمران خان کی منی ٹریل دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد۔سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نااہلی کیس میں سابق اہلیہ جمائما کی جانب سے بھیجی گئی اضافی دستاویزات جمع کروا دیں‘عمران خان کی جانب سے جمع کروائے جواب میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک کمائی گئی آمدن پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا‘ بیرون ملک کمائی گئی آمدن پاکستان میں ظاہر کرنا ضروری نہیں‘بنی گالہ کی ایڈوانس رقم میں نے خود جمع کروائی ‘جمائما سے رقم ادھار لی جس کو 2002 کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیا تھا‘عدالت کے پاس کسی بھی قسم کا ریکارڈ طلب کرنے کا اختیار ہے ‘تمام لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔

جمعرات کو سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کی جانب سے عمران خان کو بھیجی گئی منی ٹریل عدالت میں جمع کروا دی گئی۔ دستاویزات میں بنی گالہ کی زمین خریدنے اور جمائما کی رقم کی تفصیلات شامل ہیں۔عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک کمائی گئی آمدن پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔

بیرون ملک کمائی گئی آمدن پاکستان میں ظاہر کرنا ضروری نہیں۔جواب میں کہا گیا کہ بنی گالہ کی ایڈوانس رقم میں نے خود جمع کروائی تھی۔ ان کے مطابق جمائما سے رقم ادھار لی جس کو 2002 کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیا تھا۔جواب میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دستاویز میں بتایا گیا کہ 3 کروڑ 84 لاکھ 48 ہزار مختلف اقساط میں راشد خان کو ٹرانسفر کیے۔جمائما کی جانب سے دی گئی رقم سے متعلق چارٹ اب جمع کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے پاس کسی بھی قسم کا ریکارڈ طلب کرنے کا اختیار ہے تاہم تمام لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔