بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سی ڈی ڈبلیو پی نے 17ترقیاتی منصوبو ں کی منظور ی دیدی

سی ڈی ڈبلیو پی نے 17ترقیاتی منصوبو ں کی منظور ی دیدی

اسلام آ باد۔ سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی) نے ٹرانسپورٹ، توانائی، آبی ذخائر، آئی ٹی ، ہاؤسنگ ، صحت ، اعلیٰ تعلیم وگورننس کے 178.3 ارب سے زائد مالیت کے 17ترقیاتی منصوبو ں کی منظور ی دے دی جبکہ 6میگا پراجیکٹس ایکنک بھجوا دیے گئے،آبی ذخائر کے شعبے میں 88.4ارب کاروپے رائٹ بنک اوٹ فال ڈرین 1، 2 اور 3 کا میگا پراجیکٹ منظور کئے گئے ۔اجلاس میں کیرک کوریڈور کو ترقی دینے کا 24.7ارب روپے کا منصوبہ اوراعلیٰ تعلیم کے شعبے میں 9.7 ارب کے تین منصوبے منظور کرلئے،منصوبوں میں گوادر کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم و چینی زبان سکھانے کا 143ملین روپے کامنصوبہ شامل ہے۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے 3000افغان طلبہ کو علامہ محمد اقبال تعلیمی وظائف کا 7.3ارب کا میگا پراجیکٹ ایکنک بھیجوانے کی سفارش کی۔ جمعرات کو پلاننگ کمیشن اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی صدارت میں سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ڈی ڈبلیو پی میں 178.3ارب روپے سے زائد مالیت کے 17ترقیاتی منصوبے منظور کئے گئے۔منظور شدہ منصوبوں میں 6میگا پراجیکٹس ایکنک بھجوا دیے گئے۔ منظور شدہ منصوبوں میں ٹرانسپورٹ، توانائی، آبی ذخائر، آئی ٹی ، ہاوسنگ ، صحت ، اعلیٰ تعلیم وگورننس کے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

اجلاس میں آبی ذخائر کے شعبے میں 88.4ارب کاروپے رائٹ بنک اوٹ فال ڈرین 1، 2 اور 3 کا میگا پراجیکٹ منظور کیا گیا۔آر بی اوڈی 2 منصوبے میں سندھ حکومت سیلاب سے بچاو کے مد میں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت اپنا 50فیصد حصہ دینے پر تیار ہوگئی ہے۔منصوبہ منظوری کیلئے ایکنک کو بجھوانے کی سفارش کردی گئی۔ٹرانسپورٹ کیمونیکیشن کے شعبے میں 43.2ارب روپے کے 3منصوبے منظورکئے گئے۔منصوبوں میں کیرک کوریڈور کو ترقی دینے کا 24.7ارب روپے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔سی ڈی ڈبلیو پی نے فیزیکل پلاننگ و ہاوسنگ کے شعبے میں 29.4ارب روپے کے 02منصوبے کرلئے۔

منصوبوں میں27 ارب روپے کا پنجاب انٹر میڈیٹ سیٹیز ایمپروومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام شامل۔سی ڈی ڈبلیو پی نے آئی ٹی کے شعبے میں2.7ارب روپے کے دو منصوبوں کی منظوری دیدی۔صحت کے شعبے میں 1225.9ملین کے تین منصوبوں سمیت گورننس کے شعبے میں 63ملین کا ایک منصوبہ منظور کیا گیا۔سی ڈی ڈبلیو پی نے 242ملین روپے کا نیلم جہلم ہائڈرو پاور منصوبے کی تھرڈ پارٹی سے توثیق کیلئے کنسلٹنسی کا منصوبہ بھی منظور کرلیا۔

زراعت کے شعبے میں 2.4ارب کی لاگت سے زیتون کی پیداوار بڑھانے کامنصوبہ منظور کیا گیا۔اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں 9.7 ارب کے تین منصوبے منظور کرلئے۔منصوبوں میں گوادر کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم و چینی زبان سکھانے کا 143ملین روپے کامنصوبہ شامل ہے۔سی ڈی ڈبلیو پی نے 3000افغان طلبہ کو علامہ محمد اقبال تعلیمی وظائف کا 7.3ارب کا میگا پراجیکٹ ایکنک بھیجوانے کی سفارش کی۔وزیر اعظم کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کو توسیع دی گئی ہے۔منصوبے کے تحت افغان طلباء پاکستانی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔