بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نہال ہاشمی نے غیر مشروط معافی مانگ لی

نہال ہاشمی نے غیر مشروط معافی مانگ لی


اسلام آباد ۔ نہال ہاشمی نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ تقریر میں کسی جج یا جے آئی ٹی رکن کو نہیں بلکہ عمران خان کو ہدف تنقید بنایا تھا‘ بطور وکیل معافی کا طلب گار ہوں۔ نہال ہاشمی نے معافی نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ نہال ہاشمی نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ متن کے مطابق بطور وکیل عدالت سے معافی مانگنا میرے لئے اعزاز ہے۔

توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی کا طلب گار ہوں۔ کبھی عدالتی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش نہیں کی نہ ہی تقریر میں کسی جج یا جے آئی ٹی رکن کا نام نہیں لیا انہوں نے لکھا ہے کہ میری تقریر کا ہدف عمران خان تھے۔ یاد رہے نہال ہاشمی کی متنازعہ تقریر پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے نہال ہاشمی پر توہین عدالت کا کیس چلایا تھا۔