بریکنگ نیوز
Home / بزنس / پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری

پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری


اسلام آباد۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے مزید 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے‘ قرض کی رقم 2018 سے 2021 کے درمیان دی جائے گی‘ ترقیاتی منصوبوں کے لئے سالانہ 2ارب ڈالر مختص کئے گئے ہیں‘ رقم انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے لئے مزید چھ ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے ۔

اے ڈی بی نے قرض ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے مشروط کردیں۔ قرض کی رقم 2018 سے 2021 کے درمیان دی جائے گی۔ ترقیاتی فنڈز کو منصوبوں کی تفصیلات سے مشروط کردیا گیا ہے۔ بتانا ہوگا کہ منصوبے کب اور کتنی لاگت میں مکمل ہوں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کے لئے سالانہ دو ارب ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر اے ڈی بی کے مطابق قرض کی رقم انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ ہوگی۔ منصوبوں کی تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔