بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / برہان وانی کی آج پہلی برسی ٗمقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ

برہان وانی کی آج پہلی برسی ٗمقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ


نئی دہلی/سرینگر۔مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کی بھینٹ چڑھنے والے حریت کمانڈر برہان وانی کی پہلی برسی (آج ) ہفتہ کو منائی جائے گی ، مقبوضہ وادی کو چھاؤنی میں بدل دیا گیا ،سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند ہیں، جگہ جگہ ناکے لگا دیئے گئے،وادی میں حریت رہنماؤں کی کال پر آج سے 13 جولائی تک احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی جائیں گی،کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے حریت رہنما ؤں کو نظر بند کردیا،وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل جبکہ 21 ہزار اضافی اہلکار تعینات کر دیے گئے ،دوسری جانب حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے برہان وانی کیلئے تمغہ جرات کا اعلان کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کی پہلی برسی (آج )ہفتے کو منائی جائے گی۔

،پوری وادی میں حالات نہایت کشیدہ ہیں۔ بھارتی فوج کشمیری عوام کے جذبات دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ برہان وانی کی برسی پر بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو چھانی میں بدل دیا ہے۔انتظامیہ نے بوکھلاہٹ میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند کر دیں۔ جگہ جگہ ناکے لگا دیئے گئے۔بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے اور جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے نوجوان برہان وانی کی برسی پر کشمیر کا بچہ بچہ بھارتی قبضہ سے آزادی چاہتا ہے۔ حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے برہان وانی کیلئے تمغہ جرات کا اعلان کر دیا۔حریت رہنماؤں کی جانب سے برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر ایک ہفتے کیلئے احتجاج اور مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے،برہان وانی کی برسی پر کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر کے سنٹرل جیل منتقل کر دیا ہے، جبکہ سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق کو ان کے گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے۔

وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل جبکہ 21 ہزار اضافی اہلکار تعینات کر دیے گئے ۔ جنوبی کشمیر کا ایک پولیس اسٹیشن نوجوانوں سے ضبط کی گئیں موٹر سائیکلوں سے بھر گیا ہے۔نہتے مظاہرین پر قابض فورسز کی فائرنگ سے زخمی افراد سے اسپتال بھرے ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے رہنما شبیر شاہ نے کشمیری مجاہد کی برسی کے موقع پر برہان وانی کو تمغہ جرات دینے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 8 جولائی کو بھارتی فوج نے حریت کمانڈر برہان وانی کو شہید کردیا تھا۔