بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مصرمیں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ

مصرمیں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ

قاہرہ۔مصر کے جزیرہ نما سینائی میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر خودکش کار بم حملے میں خصوصی فوج کے اعلی افسر سمیت 26اہلکار ہلاک اور20زخمی ہوگئے جبکہ فوج نے 40حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعہ کو جزیرہ نما سینائی میں واقع ایک چیک پوسٹ پر خودکش کار بم حملے میں کم از کم 26 فوجی مارے گئے ہیں۔ اس کار بم حملے کے بعد نقاب پوش مسلح انتہا پسندوں نے مصری فوجیوں پر فائرنگ بھی کی۔ فوج نے 40حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مصری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خصوصی فوج کا اعلی ایک افسر بھی شامل ہے۔ اس خودکش حملے میں 20 فوجی زخمی بھی بتائے گئے ہیں۔ کسی گروپ نے ابھی تک اِس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ 2013میں فوج کی جانب سے اسلام پسند صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے اور انکے حامیوں کے خلا ف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے بعد سے جہادی شمالی سینائی میں جہادی حملوں کے دوران سینکڑوں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو ہلا ک کرچکے ہیں۔