بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعظم کا سیاسی مخالفین کو بھرپور جواب دینے کافیصلہ

وزیر اعظم کا سیاسی مخالفین کو بھرپور جواب دینے کافیصلہ


اسلام آباد ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سیاسی مخالفین کو بھرپور جواب دینے اورموجودہ سیاسی صورتحال پر پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں اور ضرورت پڑنے پرتمام قانونی و آئینی آپشنز استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں جے آئی ٹی کی ممکنہ رپورٹ اورآئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرداخلہ چوہدری نثاراور وزیرقانون زاہد حامد سمیت وفاقی وزرا اور مشیروں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے وزیراعظم نواز شریف کو ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجوہات اور قیمت کو قابو میں رکھنے کے لئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا جبکہ جے آئی ٹی ودیگرقانونی معاملات پروزیرقانون زاہد حامد نے بریفنگ دی۔مشاورتی اجلاس میں سیاسی مخالفین کو بھرپورجواب د ینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں اور ضرورت پڑنے پرتمام قانونی و آئینی آپشنز استعمال کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دور ان شرکاء نے وزیراعظم کی قیادت پر اظہار اعتماد کیا اور شریف فیملی کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کے عمل کو سراہا۔انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی نمائندے عوام سے رابطے برقرار رکھیں، آئندہ الیکشن میں بھی عوام (ن )لیگ کو کامیاب کریگی۔