بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسد قیصر کی سربراہی میں وفد کا یورپ میں شاندار استقبال

اسد قیصر کی سربراہی میں وفد کا یورپ میں شاندار استقبال


پشاور۔ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں یورپ کے سرکاری دورے پرجانے والے صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی پر مشتمل وفدنے گزشتہ روز دنیا کی قدیم ترین پارلیمانی ریاست ٹائنوالڈ(آئل آف مین) کا دورہ کیا۔آئل آف مین آمد پر وہاں کے صدر اسٹیو روڈان اور وزیر اعلیٰ ہاورڈ کوائل نے سپیکر اسد قیصراور ان کے ہمراہ وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔

وفد نے دورے کے موقع پر آئل آف مین کی تاریخی پارلیمنٹ،اعلیٰ عدلیہ اور دیگر ریاستی و قانونی اداروں کی عمارتوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے آئل آف مین کے صدر اور وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور ان کے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ آئل آف مین کے قومی دن کی تقریبات کے موقع پر پاکستان کا قومی پر چم بھی دیگر ملکوں کے ہمراہ لہرا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئل آف مین کی پارلیمنٹ دیگر ملکوں کے لئے موئثر قانون سازی کے رموز سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے ایک درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے سپیکر اسد قیصر نے اور ان کے ہمراہ وفد نے پاکستان اور باالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام کی جانب سے آئل آف مین کے صدراسٹیو روڈان اور وزیر اعلیٰ ہاورڈ کوائل کو باب خیبر کا یادگاری سونئیربھی پیش کیا۔