بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سلامتی کونسل کی فہرست میں جماعت الاحرار کا نام شامل

سلامتی کونسل کی فہرست میں جماعت الاحرار کا نام شامل


اسلام آباد۔ پاکستان نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کو سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ایک جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کو سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کی 1267 پابندی کمیٹی نے گذشتہ روز کالعدم تنظیم پرپابندی عائد کی تھی جبکہ کالعدم جماعت الاحرار کو پاکستان نے گذشتہ سال کالعدم قرار دیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ کالعدم جماعت الاحرار افغان صوبے ننگرہار سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرتی ہے جبکہ یہ تنظیم پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔

گذشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 پابندی کمیٹی نے کالعدم تنظیم پرپابندی عائد کرتے ہوئے تنظیم کے اثاثے منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ سفری اور اسلحہ کی فراہمی پر پابندی عائد کیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم تنظیم پردہشت گردی کے باعث پابندی کی درخواست کی تھی۔