بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / جے آئی ٹی ارکان کو محل میں آنے کی دعوت

جے آئی ٹی ارکان کو محل میں آنے کی دعوت

دو حہ ۔ قطری شہزادے حمد بن جاسم نے پانا ما لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی ارکان کو اپنے محل میں آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکے ساتھ سوال وجواب بھی ان کے محل میں ہونگے ۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو خط لکھا تھا کہ آپ پاکستانی دائرہ اختیار تسلیم کر چکے ہیں اور آپ دائر اختیار سے انکار نہیں کر سکتے جے آئی ٹی نے لکھا تھا کہ آپ سے خط کی تصدق نہیں تفتیش مطلوب ہے ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے خط کے جواب میں قطری شہزادے نے جے آئی ٹی ارکان کو اپنے محل میں آنے کی دعوت دیدی ہے جے آئی ٹی کو لکھے گئے خط میں قطری شہزادے نے کہاکہ حمد بن جاسم نے قطر آنے کیلئے جے آئی ٹی ارکان کے نام مانگ لئے ہیں۔

خط میں جے آئی ٹی سے قطر آمد کی تاریخ بھی مانگی گئی ہے قطری شہزادے نے اپنے خط میں کہاکہ ان کے ساتھ سوال و جواب بھی ان کے محل میں ہونگے ۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے قریبی ساتھی نے جواب میں قطری شہزادے کی معاونت کی۔شریف خاندان کے قریبی ساتھی گزشتہ 2دن سے دوحہ میں موجود تھے۔