بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا حکومت کا شکیل آفریدی بارے وفاق سے رابطہ

خیبر پختونخوا حکومت کا شکیل آفریدی بارے وفاق سے رابطہ

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے کالعدم جماعتوں سے تعلقات رکھنے کے الزامات میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کے پنجاب منتقلی کے لئے وفاقی حکومت سے دوبارہ رابطہ کرلیاہے ذمہ دار ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے وزارت داخلہ کو ارسال کردہ مراسلے میں موقف اختیارکیا ہے کہ سانحہ بنوں جیل اورڈیرہ اسماعیل خان جیل کے تناظر میں سنٹر ل جیل پربھی نا خوشگوار واقعہ کے خدشات ظاہرکئے گئے ہیں ۔

جیل سیکورٹی پہلے سے ہی زیادہ بہتر ہے تاہم صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے باعث ڈاکٹر شکیل آفریدی کوسنٹرل جیل پشاور سے اڈیالہ جیل روالپنڈی منتقل کیا جائے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے سنٹرل جیل پشاور میں موجودگی پر دہشت گردی کے خطرات ظاہر کئے گئے ہیں سنٹرل جیل پشاور میں شدت پسند قیدیوں کے لئے زیر زمین جیل بھی قائم کرنے پر کام جاری ہے اس سے قبل بھی خیبرپختونخوا حکومت نے متعدد بار اس ضمن میں وفاق سے رابطہ کر چکی ہے ڈیرہ اسماعیل خان جیل اوربنوں جیل پر حملوں میں اہم شدت پسند قیدی بھی فرار ہوئے تھے