بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور کے تھانہ کی سربراہی خاتون کے سپرد

پشاور کے تھانہ کی سربراہی خاتون کے سپرد

پشاور۔چیف کیپیٹل سٹی پولیس نے پشاورکے 12 تھانوں کے ایس ایچ اووز کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے ا حکامات جاری کردیے جبکہ پشاورمیں پہلی مرتبہ خاتون پولیس آفیسر کو گلبرگ تھانہ میں بطور ایکٹنگ ایس ایچ اوکے اضافی چارج بھی حوالے کردیا گیا ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین ایس ایچ اووز کو لائن حاضری کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں اس سلسلے میں سی سی پی او طاہر خان کی جانب سے جاری کیے جانیوالے اعلامیہ کے مطابق اعجاز احمد کو پولیس لائن سے تبدیل کرکے ایس ایچ او پشتہ خرہ ٗ عمران خان کو سٹی پٹرول سے تبدیل کرکے ایس ایچ اوتاتارا ٗبلال حسین کو تاتارا سے تبدیل کرکے ایس ا یچ او تہکال ٗ تھانہ تہکال کے ایس ایچ او نورحیدر اورہشتنگری کے ایس ایچ اوسکندر خان کو تھانوں سے ہٹا کرپولیس لائن حاضری کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ وویمن پولیس سٹیشن کی ایس ایچ او رضوانہ حمید کو تھانہ گلبرگ میں بطور ایکٹنگ ایس ایچ او تعیناتی کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں رضوانہ حمید پہلی خاتون ہیں جن کو کسی علاقائی تھانہ میں بطور ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے تبدیل ہونے والے دیگر افسران میں پولیس لائن سے حفیظ الرحمان کو تبدیل کرکے ایس ایچ او ہشتنگری ٗ احمد اللہ کو تھانہ کیمپس سے تبدیل کرکے ایس ایچ او یونیورسٹی ٹاؤن ٗ سعید جان خان کو واپڈا ہاؤس سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ کیمپس ٗ مکرم خان کو پھندو سے ایس ایچ او واپڈا ہاؤس ٗ ارباب نعیم حیدر کو پولیس لائن سے تبدیل کر کے ایس ایچ او ناصر باغ اورنعیم خان کو ناصر باغ سے تبدیل کرکے پولیس لائن میں حاضری کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔