بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کے ٹی ایچ میں فضلہ ٹھکانے لگانے والایونٹ بندکرنیکاحکم

کے ٹی ایچ میں فضلہ ٹھکانے لگانے والایونٹ بندکرنیکاحکم

پشاور۔پشاورہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کرنے پرخیبرٹیچنگ ہسپتال میں نصب فضلے ٹھکانے لگانے والاپلانٹ فوری طورپربند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ ڈائریکٹرجنرل ماحولیات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پلانٹ کی بندش سے قبل اس کامعائنہ کریں کہ وہ کس حالت میں ہے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اورجسٹس عبدالشکورپرمشتمل دورکنی بنچ نے یہ احکامات سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈوکیٹ کی جانب سے دائررٹ پٹیشن پرجاری کئے جس میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ ہسپتالوں سے نکلنے والے فاضلے مادوں اورگندگی کو ٹھکانے لگانے کاکوئی انتظام نہیں ہے اورجوپلانٹ ہیں بھی وہ انتہائی بری حالت میں ہیں۔

اوراس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے گذشتہ روز فاضل بنچ نے رٹ کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل ماحولیات ڈاکٹربشیرعدالت میں پیش ہوئے اورعدالتی احکامات کی روشنی میں ہسپتالوں میں گندگی ٹھکانے لگانے کے لئے نصب پلانٹس کی رپورٹ پیش کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ خیبرٹیچنگ ہسپتال میں گندگی اورفضلے کوٹھکانے لگانے کے لئے نصب پلانٹ بری حالت میں ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں ا ضافہ ہورہا ہے جبکہ آرایم آئی میں نصب پلانٹ کی بھی یہی صورتحال ہے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کاپلانٹ بہترطورپرچل رہا ہے جبکہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال اورنارتھ ویسٹ کے پلانٹس کی حالت تسلی بخش ہے اس موقع پرچیف جسٹس یحیی آفریدی کے استفسارپرڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات ڈاکٹربشیر نے بتایا کہ خراب صورتحال والے پلانٹس والے ہسپتالوں کونوٹس جاری کئے گئے ہیں جن میں انہیں مذکورہ پلانٹس بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ انہیں بند کردیاجائے۔

اس موقع پر خیبرٹیچنگ ہسپتال کے وکیل خالدرحمان نے عدالت کو بتایا کہ کے ٹی ایچ ہسپتال کے گندگی ٹھکانے لگانے والے یونٹ کوبہترکردیاگیاہے اوریونٹ کی بندش سے قبل ڈی جی اس کامعائنہ کریں جس پر فاضل بنچ نے اس موقع پر ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر خیبرٹیچنگ ہسپتال کاگندگی ٹھکانے لگانے والے پلانٹ کے خراب ہونے پراسے فی الفوربند کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ ڈی جی کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کادورہ کریں اورموجودہ صورتحال کاجائزہ لیں اوراس حوالے سے رپورٹ ہسپتال میں پیش کریں فاضل بنچ نے بعدازاں سماعت13جولائی تک ملتوی کردی ۔