بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جھنگ میں پاور پلانٹ کا افتتاح ٗ 2ارب کی بچت

جھنگ میں پاور پلانٹ کا افتتاح ٗ 2ارب کی بچت

حویلی بہادر شاہ۔ ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے والے حویلی بہادر شاہ بجلی گھر کا پہلا یونٹ21 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ، منصوبے سے ماحول دوست بجلی پیدا ہو گی ، اس کے باعث سالانہ 2 ارب روپے کی اضافی بچت ہو گی ، منصوبے کی پہلی ٹربائن 94 دن اور دوسری 73 دن کی ریکارڈ مدت میں نصب کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے جمعہ کو جھنگ میں 1320 میگا واٹ کے حویلی بہادر شاہ ایل این جی بجلی گھر کے پہلے یونٹ کا افتتاح کیا جس سے 760 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی ہے ۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں اور ورکرز کی تعریف کی ہے کیونکہ پہلا یونٹ 21 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ۔ منصوبہ چین کی پاور کنسٹرکشن کمپنی اور پاکستان کی فوجی انجینئرنگ کونسل کے تعاون سے مکمل کیا گیا ۔ اس کی اہم بات یہ بھی ہے کہ منصوبے کا بنیادی ڈھانچہ سوئچ یارڈ کولنگ ٹاورز کی تعمیر بھی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئی ہے ۔

تیز ترین تکمیل کے لحاظ سے منصوبہ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے ۔ منصوبے سے ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی جس کے باعث سالانہ 2 ارب روپے کی بچت بھی ہو گی ۔ وزیراعظم نے منصوبے کی مقررہ وقت سے قبل ریکارڈ مدت میں تکمیل پر حکومت پنجاب ، متعلقہ وزارتوں ، اداروں ، کمپنیوں اور ٹیم کی بے حد تعریف کی ہے ۔