بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسلام آباد ،چکری انٹرچینج کے قریب ٹریفک کا المناک حاد ثہ

اسلام آباد ،چکری انٹرچینج کے قریب ٹریفک کا المناک حاد ثہ

اسلام آباد۔ اسلام آباد چکری انٹرچینج کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے تین پروفیسر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد انٹرچینج کے قریب کار کو خطر ناک حادثہ پیش آیا۔

جس میں تین افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا ۔ موٹر وے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے تین اساتذہ بھی شامل تھے جاں بحق اساتذہ کرام میں ایسوسی ایٹ پروفیسر راؤ ظفر اقبال بھی شامل تھے جبکہ شدید زخمی ہونے والے ایک شخص کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ۔