بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / منتخب نمائندے عوام کو جوابدہ ہیں ٗ عمران خان

منتخب نمائندے عوام کو جوابدہ ہیں ٗ عمران خان

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی نظرمیں سب برابر ہیں،نواز شریف اپنے احتساب کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ کاواویلا کررہے ہیں ،نواز شریف کی غیر جمہوری سوچ بے نقاب ہوگئی ہے،منتخب نمائندے عوام کو جوابدہ ہیں۔ عمران خان نے ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی غیر جمہوری سوچ ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ہے۔

نواز شریف کہتے ہیں ان کا احتساب صرف عوام کرسکتے ہیں۔عوام منتخب نمائندوں سے جوابدہ ہونے کی توقع رکھتے ہیں ناکہ قانونی کی پامالی کی ۔اسلامی ،مغربی جمہوری روایات میں قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔نواز شریف اپنے احتساب کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ کاواویلا کررہے ہیں ۔کرپشن ہی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ترقی مضبوط اداروں اور شفاف حکومت سے ہی ممکن ہے۔