بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نااہلی کیس ٗ پی ٹی آئی کا جواب سپریم کورٹ میں جمع

نااہلی کیس ٗ پی ٹی آئی کا جواب سپریم کورٹ میں جمع


اسلام آباد۔عمران خان نااہلی کیس میں پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن ماضی کے کھاتے کھولنے کا اختیار نہیں رکھتا الیکشن کمیشن ہمیں تعصب کا نشانہ بنارہا ہے ،ہمارے پرانے اکاونٹس کھولے جارہے ہیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے موقف کو مسترد کرے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا 6سالہ مالی ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے۔ہفتہ کو عمران خان نااہلی کیس میں پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔پی ٹی آئی نے عدالت عظمیٰ میں بھی الیکشن کمیشن پر تعصب کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیں فارن فنڈیڈ پارٹی قرار دینا چاہتا ہے۔ ایسا فیصلہ کرنے کا الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں ہے۔

الیکش کمیشن صرف ہمیں ہی ٹارگٹ کررہا ہے۔فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا تعصب نظرآتا ہے۔ پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے دوسری جماعتوں کو نظرانداز کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہمارے پرانے اکاؤنٹس کھولنے شروع کردیے ہیں۔ تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے موقف کو مسترد کرے ۔

پی ٹی آئی کی طرف سے ایڈوکیٹ انور منصور نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔عمران خان نااہلی کیس میں الیکشن کمشین نے پی ٹی آئی کا 6سالہ مالی ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔دستاویز میں پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ کسی ممنوعہ زرائع سے پارٹی فنڈز نہیں لیتے۔ آڈیٹر کو اکاونٹس سے متعلق درست معلومات فراہم کی ہیں۔2003سے2016کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات کے بھی ریکارڈ کا حصہ بنایاہے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کی کہ دستاویز کو عمران خان نااہلی کیس کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔