بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بینظیر ائرپورٹ پر طیارے سے افغانی مسافر آف لوڈ

بینظیر ائرپورٹ پر طیارے سے افغانی مسافر آف لوڈ


اسلام آباد۔ حساس ادارے کی نشاندہی کے بعد بینظیر انٹر نیشنل ائرپورٹ پر اسلام آباد سے کابل جانے والی پرواز (آرکیو)کے مسافر کواتار لیا گیا باوثوق ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے پرواز سے اتارے مسافر عظیم اللہ جو کہ افغان شہری ہے کے قبضے سے 23 پاسپورٹس برآمد کئے گئے ہیں۔

جن پر جاپان کے ویزے لگے ہوئے تھے ذرائع کا مذید کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے پاسپورٹس میں سے 22 پاسپورٹس افغان حکومتی عہدیداروں سے متعلق تھے اور ایک عام افغانی شہری کے نام تھا ذرائع کا مذید کہناتھا کہ گزشتہ جمعے کے روز عظیم اللہ نامی شخص کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ پرواز آر کیو۔217 کے ذریعے کابل جانے کے لیے بورڈنگ کارڈ حاصل کر چکا تھا ۔

ذمہ دارائر پورٹ کے عہدے دارنے نام نہ ظاہر کی شرط پر آن لائن کو بتایا مشتبہ شخص کو ایک خفیہ ایجنسی کی جانب سے نشاندہی کے بعد ہی حراست میں لیا گیا ہے۔زیرحراست شخص کے پاس موجود تمام پاسپورٹس میں جاپانی کے ویزے لگے ہیں جس کو بعدازں مزید تفتیش کے لیے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا ہے