بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہنگومیں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی

ہنگومیں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی

ہنگو۔ہنگو کے علاقے اپراورکزئی ایجنسی میں گشت پر مامور سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں4اہلکار زخمی ہوگئے۔ہفتہ کے روز ہنگو کے قریب اپراورکزئی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی گشت پر تھی کہ اچانک سڑک کنارے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

جسکے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا اور گاڑی میں سوار 4سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کیلئے ہنگو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔