بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور ٗ مدرسے میں گیس بھرنے سے 27بچوں کی حالت غیر

پشاور ٗ مدرسے میں گیس بھرنے سے 27بچوں کی حالت غیر

پشاور۔پشاورکے نواحی علاقہ پہاڑی پورہ پخہ غلام کے مقامی مدرسہ میں جنریٹر کی گیس بھر جانے سے 27 بچوں کی حالت غیر ہوگئی ریسکیو 1122 نے دھویں سے متاثرہ بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا جہاں تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ریسکیوترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق پخہ غلام میں واقع جامعہ مسجد امر بن یاسر مدرسے کے تہہ خانے میں لوڈشیڈنگ کے باعث بچوں کو گرمی سے بچانے کیلئے جنریٹر لگایا گیا تھا تاہم اس دوران تہہ خانے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے 27 بچے بے ہوش ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا۔
۔
جنہوں نے بچوں کو بحفاظت تہہ خانے سے نکال لیا اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ترجمان کے مطابق متاثرہ بچوں عمریں 6سال سے 12سال تک ہیں جن میں ثاقب، محمد، سعد، ارسلان، شفیع اللہ، اویس، عباس، اسماعیل، عاطف، صدیق، سلمان، مجاز، راز محمد، عبد اللہ، عبد الواحد، موسیٰ، زبیر، انیس، طاہر شاہ، محمد یاسر، عبد الرحمن، ضیاء الحق، سدیس، سلمان، عیسیٰ، احمد اور عرفان شامل ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔