بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ناقص نتائج ٗ تعلیمی بورڈوں کے کنٹرولرزکا اہم اجلاس طلب

ناقص نتائج ٗ تعلیمی بورڈوں کے کنٹرولرزکا اہم اجلاس طلب

پشاور۔ صوبائی حکومت کی جانب سے میٹرک کے نتائج میں سرکاری سکولوں کی ناقص کارکردگی کے نوٹس اور تعلیمی بورڈوں سے پانچ سالہ تفصیلات طلب کرنے کے بعد تعلیمی بورڈوں نے ہنگامی بنیادوں پر ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے اور ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی منسو خ کر دی ہیں صوبے بھر کے تعلیمی بورڈوں کے کنٹرولرز کا اہم اجلاس کلب طلب کیا گیا ہے۔

جس میں تمام بورڈوں سے سرکاری سکولوں کی پانچ سالہ کارکردگی کا ڈیٹا حاصل کرکے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روزسے آٹھوں تعلیمی بورڈز کے ملازمین نے پانچ سالہ ریکارڈ اکھٹا کرناشروع کر دیا ہے جو آج شام تک مکمل کر لیا جائے گا واضح رہے کہ حال ہی میں میٹرک کے سالانہ نتائج میں صوبے کے سرکاری سکول ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکے تھے ۔