بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قومی اقتصادی کونسل ( ایکنک) کا اجلاس کل ہو گا

قومی اقتصادی کونسل ( ایکنک) کا اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آ ج پیر کوطلب کر لیا، اجلاس میں ا ہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جائے گی،اسلام آباد میں وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیئے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کل ہونے والے اجلاس میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر غور اور ان کی منظوری دی جائے گی۔قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی میں بڑی مالیت کے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جاتی ہے۔

دریں اثناء وزیر خزانہ کی سربراہی میں اجلاس میں رواں مالی سال 2017-18ء کے بجٹ اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیکرٹری خزانہ نے بجٹ میں ریلیف کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ بجٹ کے تحت ضروری تمام سرٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ پر موثر عملدرآمد کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ عوام بروقت اس سے فائدہ حاصل کرسکیں بجٹ کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظم وضبط کیلئے کفایت شعاری کو جاری رکھا جائے ۔