بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکی صدر کی چینی صدر سے ملاقات

امریکی صدر کی چینی صدر سے ملاقات


ہمبرگ ۔جرمنی کے شہر ہمبرگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں وفود کی سطح پر اہم ملاقات ہوئی۔ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کو روکنے کیلئے چین کو معاشی دباؤ استعمال کرنے پر زور دیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا شمالی کوریا کے خلاف سخت قدم اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو نیو کلئیر عزائم سے روکنے کیلئے کچھ وقت لگ سکتا ہے لیکن امریکہ اور چین مل کر مسئلے کو حل کر لیں گے۔

شمالی کوریا نے گزشتہ دنوں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو امریکی ریاست الاسکا تک ہدف بنا سکتا ہے۔ چینی صدر کا ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے پر امن کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امریکہ اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات کو دنیا میں امن کیلئے اہم قرار دیا۔