بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارت سمیت مختلف ممالک چین کو محدود کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ پرویز مشرف

بھارت سمیت مختلف ممالک چین کو محدود کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ پرویز مشرف

دبئی ۔سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت سمیت مختلف ممالک چین کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنگ سے زیادہ مفادات کے لئے ذرائع استعمال سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کو فروغ مل رہا ہے ۔ اتوار کے روز نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آرمی چیف ‘ صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ علاقائی طاقتیں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی کوششیں کرتی ہے روس کے ٹوٹنے کے بعد سٹرٹیجک جنوبی ایشیاء توجہ کا مرکز بنا اور اب زیادہ توجہ چین کے مفادات کو محدود کرنے پر ہے مختلف ممالک چین کو محدود کرنے کی عملی طورپر کوشش میں مصروف ہے اور اس میں سب سے اگے بھارت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا امریکہ کیصبر کا امتحان لے رہا ہے امریکہ اور شمالی کوریا کے حالات کشیدہ ہونے سے پوری دنیا کے حالات بگڑ جائیں گے ۔ عالمی گاؤں کا تصور بڑے پیمانے پر ہجرت کے باعث ابھی دور ہے ۔