بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاطمہ جناح کی جدوجہد اور قربانی حصول مقصد کیلئے مشعل راہ ہے، وزیراعظم

فاطمہ جناح کی جدوجہد اور قربانی حصول مقصد کیلئے مشعل راہ ہے، وزیراعظم


اسلام آباد ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح کی جدوجہد اور قربانی حصول مقصد کے لئے مشعل راہ ہے‘ تحریک آزادی میں فاطمہ جناح کا کردار عزم اور استقامت کی عظیم مثال ہے‘ نوجوان نسل خصوصاً خواتین ملکی ترقی کے لئے فاطمہ جناح کے کردار سے رہنمائی لیں۔ اتوار کو مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی پچاسویں برسی پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ فاطمہ جناح تحریک آزادی پاکستان میں قائد اعظم کے شانہ بشانہ رہیں۔

تحریک آزادی میں محترمہ فاطمہ جناح کا کردار عزم اور استقامت کی عظیم مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح کی جدوجہد قربانی اور حصول مقصد کے لئے مشعل راہ ہے۔ نوجوان نسل خصوصاً خواتین ملکی ترقی کے لئے محترمہ فاطمہ جناح کے کردار سے رہنمائی لیں آج پاکستانی خواتین کو ہر شعبے مین مساوی مواقع حاصل ہیں۔