بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے اور پانچویں مراحلے کاآغاز کل سے ہوگا

وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے اور پانچویں مراحلے کاآغاز کل سے ہوگا

اسلام آباد ۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے اور پانچویں مراحلے کا آغاز کل پیر سے گا ،طلبا 30 ستمبر تک اپنی تفصیلات Pmnls.hec.gov.pk پر درج کراسکتے ہیں۔ سرکاری اداروں کے طلبا میں دو لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے، پی ایچ ڈی، ایم فل، ماسٹرز اور انڈر گریجویٹ کورسز کے طلبا درخواست دینے کے اہل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی نوجوانوں کے لئے لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے اور پانچویں مراحل کا پیر سے آغاز ہورہا ہے۔ ملک بھر میں اعلی تعلیم کے سرکاری اداروں کے طلبا میں دو لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ پی ایچ ڈی، ایم فل، ماسٹرز اور انڈر گریجویٹ کورسز کے طلبا لیپ ٹاپ کے حصول کے لئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

سرکاری کالجوں میں ایسوسی ایٹ انجینئرنگ پروگرام کے دویا تین سالہ ڈپلومہ کرنے والے طلبا فاٹا اور اسلام آباد کے سرکاری کالجوں یا جامعات میں انٹرمیڈیٹ ، گریجویشن اورپوسٹ گریجویشن کے طلبا کے لئے خصوصی کوٹہ مختص ہے۔معذور طلبا کیلئے بھی مخصوص کوٹہ ہے تاکہ وہ اس سکیم سے مستفید ہوسکیں۔طلبا 30 ستمبر تک اپنی تفصیلات اس ویب سائٹ پر Pmnls.hec.gov.pk پر درج کراسکتے ہیں۔