بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سینیٹر مشاہد حسین سید اعلیٰ ایشیائی سیاسی جماعتوں کی تنظیم کے نائب چیئرمین منتخب

سینیٹر مشاہد حسین سید اعلیٰ ایشیائی سیاسی جماعتوں کی تنظیم کے نائب چیئرمین منتخب


سیول ۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید اعلیٰ ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی تنظیم کے نائب چیئرمین منتخب ہوگئے‘ آئی سی اے پی پی ایشیاء کے 52 ممالک کی تین سو سے زائد سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرتی ہے‘ مشاہد حسین سید نے کہا کہ آئی سی اے پی پی میں میرا وائس چیئرمین منتخب ہونا پاکستان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سید پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے متفقہ طور پر بین الاقوامی کانفرنس برائے ایشیائی سیاسی جماعتوں کے نائب صدر منتخب ہوگئے جو کہ ایشیاء کے باون ممالک کی تین سو سے زائد سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ الیکشن سیول آئی سی اے پی پی کی ستائیس ممبرز پر مشتمل سٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں منعقد کئے گئے۔ سٹیڈنگ کمیٹی نے سینیٹر مشاہد حسین سید کے والد کرنل امجد حسین سید کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جو کچھ دن پہلے انتقال کرگئے تھے۔

آئی سی اے پی پی کے چیئرمین اور فلپائن کے سابق صدر جوزڈی ولینیشیا نے کرنل امجد حسین سید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم ایشیائی تھے کیونکہ انہوں نے پہلے ملٹری ایلچی کے طور پر انڈونیشیا میں نمایاں خدمات سرانجام دی تھیں اور چین کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر چین کا دورہ بھی کیا تھا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے آئی سی اے پی پی کا ان کو نائب چیئرمین منتخب کرنے پر اور ان کے والد کے نام تعزیتی پیغام دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پاکستان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین آئی سی اے پی پی کے زیر انتظام پہلے ایشیائی یورپی سیاسی فورم میں بھی کلیدی سپیکر تھے۔