بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرپختونخوا اور خیرپور میں انسداد پولیو مہم کل پیر سے شروع ہو گی ،مہم تین روز جاری رہے گی

خیبرپختونخوا اور خیرپور میں انسداد پولیو مہم کل پیر سے شروع ہو گی ،مہم تین روز جاری رہے گی

اسلام آباد ۔ خیبرپختونخوا اور خیرپور میں انسداد پولیو مہم کل پیر سے شروع ہو گی ،پولیو کے خاتمے کی مہم تین روز جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بارہ اضلاع اوردو قبائلی ایجنسیوں میں پولیو کے خاتمے کی مہم کل پیر سے شروع ہورہی ہے جو تین روز جاری رہے گی۔

پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹہ گرام،کوہستان، طور غر، شانگلہ، سوات، دیر بالا اور دیر زیریں ، چترال اور خیبر اور جنوبی وزیر ستان ایجنسیوں میں پانچ سال کی عمر تک کے بتیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ادھر سندھ کے ضلع خیرپور کی نو یونین کونسلوں میں چھ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم بھی کل سے شروع ہوگی۔اٹھارہ ہزار سے زائدبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔