بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / قطر نے دہشت گردی کی معاونت کا الزام مسترد کر دیا

قطر نے دہشت گردی کی معاونت کا الزام مسترد کر دیا


دوحہ ۔قطر نے اس کا بائیکاٹ کرنے والی چار عرب ریاستوں کی طرف سے اسے دہشت گردی کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے والا ملک قرار دیے جانے کے الزامات کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی نے قطر کی وزارت خارجہ کے ایک ذرائع نے کہاکہ دہشت گردی سے متعلق ریاست قطر کا موقف مصمم اور جانا پہچانا ہے کہ وہ دہشت گردی کی تمام اشکال میں مذمت کرتا ہے جاہے اس کے محرکات کچھ بھی ہوں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قطر ان دعووں کا جائزہ لینے اور تعاون کے لیے تیار ہے جو ریاست قطر کی خودمختاری کے مخالف نہ ہوں۔ان چاروں ریاستوں نے گزشتہ ماہ قطر سے سفارتی اور مواصلاتی تعلقات منقطع کر دیے تھے اور انھوں نے قطر سے الجزیرہ ٹی وی چینل بند کرنے اور دوحا میں ترک فوجی اڈہ ختم کرنے سمیت 13 مطالبات کر رکھے تھے۔