بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چمن خودکش حملے میں ڈی پی او محافظ سمیت شہید، 20 زخمی

چمن خودکش حملے میں ڈی پی او محافظ سمیت شہید، 20 زخمی

چمن: عید گاہ چوک میں پولیس پر خودکش حملے میں ضلعی پولیس افسر سمیت دو اہلکار شہید جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

چمن کے مصروف بازار عیدگاہ چوک میں دھماکا ہوا جس میں ڈی پی او چمن ساجد مہمند جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کاشف نے بتایا کہ حملہ خودکش تھا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو ڈی پی او ساجد مہمند کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑادیا۔ دھماکے کے بعد ان کی گاڑی میں آگ لگ گئی اور انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔