بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وسیم اخترکی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ ،31اکتوبرکو سنایا جائے گا

وسیم اخترکی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ ،31اکتوبرکو سنایا جائے گا


کراچی۔کراچی کے میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ پورے ملک میں بہت بگاڑپیدا ہوا ہے، مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے،وہ ایم کیو ایم پاکستان اورفاروق ستار کے ساتھ ہیں اور کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ مجھ سے پارٹی تبدیل کراسکے،اگر جیل میں نہ ہوتاتو خود کرپشن کے خلاف احتجاج کرتے اورپورا شہر ان کے ساتھ ہوتا جبکہ گورنرکی تبدیلی کا سوال صدرپاکستان سے کیا جائے۔

منگل کوکراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وسیم اخترنے کہاکہ اس وقت کرپشن کے خلاف پورے ملک میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے منتخب میئرہیں اورضمانت ان کا حق ہے، وہ باہرآکرکراچی کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، وہ ایم کیو ایم پاکستان اورفاروق ستارکے ساتھ ہیں اور کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ مجھ سے پارٹی تبدیل کراسکے۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے چارمقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وسیم اخترکی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا جو31 اکتوبرکو سنایا جائے گا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پروسیم اخترکی پریس کانفرنس کی سی ڈی اورکیس کا چالان بھی طلب کرلیا۔