بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہنگو ٗ بارودی سرنگ دھماکہ میں2 ایف سی اہلکار شہید

ہنگو ٗ بارودی سرنگ دھماکہ میں2 ایف سی اہلکار شہید


ہنگو۔ہنگو کے قریب لوئر کرم میں بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہو گئے ۔ پیر کے روز ہنگو کے قریب لوئر کرم ایجنسی میں ایف سی کی گاڑی گشت پر معمور تھی کہ اچانک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو ایف سی اہلکار موقع پر شہید اور پانچ شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبعی امداد فراہم کرنے کے لئے آرمی کیمپ منتقل کر دیا گیا ۔ واقع کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا اور کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ بھی کی ۔