بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ملالہ کا سالگرہ پناہ گزین لڑکیوں کیساتھ منانے کا اعلان

ملالہ کا سالگرہ پناہ گزین لڑکیوں کیساتھ منانے کا اعلان

لندن ۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اپنے والد کے ہمراہ مشرق وسطیٰ روانہ ہو گئیں جہاں وہ  بدھ کو  اپنی 20 ویں سالگرہ پناہ گزین لڑکیوں کے ساتھ گزاریں گی ۔ملالہ یوسفزئی پیر کو اپنے والد ضیاالدین یوسفزئی کے ہمراہ لندن سے مشرق وسطی کے دورے پر روانہ ہو گئیں جہاں وہ اپنی 20 ویں سالگرہ پناہ گزین لڑکیوں کے ساتھ گزاریں گی اوران کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر کے حقوق نسواں کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ۔ ملالہ یوسفزئی لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لئے افریقہ اور لاطینی امریکہ کا بھی دورہ کرے گی ۔