بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / میٹرو بس سروس منصوبے کا روٹ نمبر 2ناقابل عمل قرار

میٹرو بس سروس منصوبے کا روٹ نمبر 2ناقابل عمل قرار

اسلام آباد۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ( پی ایم اے) نے پشاور موڑ تا نیو ائیرپورٹ میٹرو بس سروس منصوبے کے روٹ نمبر 2کو ناقابل عمل قرار دے دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایم اے نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو ایک خط لکھا ہے جس میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ جے ٹی روڈ گولڑہ موڑ سے نیوائیرپورٹ تک ایک الگ 16کلومیٹر طویل روٹ کی تعمیر کی بجائے جی ٹی روڈ تا نیو ائیر پورٹ شٹل سروس چلائی جانی چاہیے۔

پی ایم کی جانب سے یہ اعتراض اس وقت کیا گیا ہے جبکہ پشاور موڑ سے نیوائیرپورت ٹریک کی تعمیر کا کام شروع کیا جاچکا ہے خط میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بس ریپڈ ٹرانسپورٹ ( جی آئی ٹی) کا مقصد مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنا ہے تاہم جی ٹی روڈ سے ائیر پورٹ روڈ پر کوئی ٹریفک مسائل نہیں ہیں لہذا اربوں روپے سے ایک الگ روڈ بنانے کہ بجائے شٹل سروس شروع کی جانی چاہیے خط میں دیگر تکنیکی وجوہات کا بھی ذکر کیا گیا تھا تاہم پی ایم اے افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے خط کے ذریعے اپنے تمام مشاہدات اور اعترآضات کا ذکر کیا تھا اور اب انہیں این ایچ اے کی جانب سے اسکے جواب کا انتظار ہے۔

واضح رہے پشاور موڑ تا نیوائیرپورٹ میٹروبس ٹریک پر کام کا آغاز ہوچکاہے جسے 14اگست تک مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے تاہم کنٹریکٹرز کے لئے 14اگست تک اس منصوبے کو مکمل کرنا مشکل نظر آرہا ہے این ایچ اے نے 16ارب روپے کے اس تعمیراتی منصوبے پر رواں برس مارچ میں پاکستان ادارہ تحفظ ماحولیات کی منظوری لئے بغیر کام کا آغاز کردیا تھا ۔