بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / رواں سال فی حاجی 400ریال گارنٹی جمع کرانا لازم

رواں سال فی حاجی 400ریال گارنٹی جمع کرانا لازم


ریاض۔سعودی حج اور عمرے کی وزارت نے اندرون ملک تمام حج آپریٹرز کو پابند کیا ہے کہ وہ رواں سال فی حاجی 400ریال گارنٹی کی رقم جمع کروائیں گے۔اس رقم کی ادائیگی کو رواں سال یکم ذوالقعدہ کو حج سیزن میں حجاج کی الیکٹرانک رجسٹریشن کے آغاز سے قبل یقینی بنانا ہوگا۔اندرون ملک حجاج کے نظام کے قواعد و ضوابط کے مطابق 400ریال کی رقم رواں برس بینک گارنٹی کا 30فیصد ہے جبکہ بقیہ ادائیگی رقم حجاج کے لیے آپریٹرز کو مختص کیے جانے کے بعد وصول کی جائے گی۔

اس حوالے سے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ مذکورہ گارنٹی وزارت حج کی جانب سے منظور شدہ کسی مقامی بینک کی جانب سے جاری کی گئی ہو اور اس کی مدت ایک سال سے کم نہ ہو۔اس سلسلے میں زور دیا گیا ہے کہ ٹور آپریٹرز اور حجاج کو خدمات پیش کرنے والی کمپنیاں عازمین حج اور ادارے کے درمیان طے شدہ مناسب نرخوں پر ہی اپنی خدمات یعنی ٹرانسپورٹ ، رہائش ، دیکھ بھال اور طعام وغیرہ فراہم کریں۔قواعد و ضوابط کی فہرست میں تین وزارتوں داخلہ ، حج اور تجارت کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینا بھی شامل ہے جو اندرون ملک کے عازمین حج کی شکایات یا خلاف ورزیوں کا جائزہ لے گی۔