بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جے آئی ٹی اپنے کام کی تکمیل کے بعد تحلیل

جے آئی ٹی اپنے کام کی تکمیل کے بعد تحلیل


اسلام آباد۔پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) اپنے کام کی تکمیل کے بعد63ویں د ن تحلیل ہوگئی ، ارکان منگل سے دوبارہ اپنے دفاتر میں حاضری دینگے ، جے آئی ٹی ارکان عدالت میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد واپس جوڈیشل اکیڈمی پہنچے، جہاں انہوں نے 3گھنٹے گزارے اورغیر رسمی اجلاس بھی منعقد کیا، تمام ارکان آپس میں گپ شپ کرتے رہے اور مقررہ تاریخ کے اندر کام مکمل کرنے پر جے آئی ٹی ارکان نے ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔

واجد ضیاء نے جے آئی ٹی سیکرٹریٹ کے عملے کا بھی شکریہ ادا کیا، آئندہ ایک ہفتے تک جوڈیشل اکیڈمی سے کیس کا ریکارڈ دستاویزات اور دیگر اشیاء منتقل کر دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پیر کو سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت اور حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروانے کے بعد جے آئی ٹی ارکان سخت سیکیورٹی میں سپریم کورٹ سے جوڈیشل اکیڈمی کیلئے روانہ ہوئے۔ واجد ضیاء کی قیادت میں غیر رسمی اجلاس ہوا اور تمام ارکان نے عدالتی کارروائی اور جمع کروائی گئی رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا۔

اراکین نے عدالت کی طرف سے دیئے گئے وقت کے اندر رپورٹ تیار کرنے پر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی،واجد ضیاء نے جے آئی ٹی سیکرٹریٹ کے عملے کا بھی شکریہ ادا کیااور آئندہ ایک ہفتے تک جوڈیشل اکیڈمی سے کیس کا ریکارڈ دستاویزات اور دیگر اشیاء منتقل کرنے کی ہدایت کی، 3 گھنٹے تک جے آئی ٹی ارکان جوڈیشل اکیڈمی میں اپنے دفتر میں رہے اور معمول کی گپ شپ کے بعد 5 بجے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے،عدالت کی طرف سے جے آئی ٹی کو دس دن میں جوڈیشل اکیڈمل خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی اپنے کام کی تکمیل کے بعد63ویں د ن تحلیل ، ارکان کل سے دوبارہ اپنے دفاتر میں حاضری دینگے۔