بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دھمکی آمیز تقریر ٗنہال ہاشمی پرفرد جرم عائد

دھمکی آمیز تقریر ٗنہال ہاشمی پرفرد جرم عائد

اسلام آباد۔سپریم کورٹ نے دھمکی آمیز تقریر کرنے پر نہال ہاشمی پرفرد جرم عائد کر تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کو جیل نہیں بھیج رہے،فرد جرم عائد کر رہے ہیں، آپ کو صفائی دینے کا موقع دیا جائے گا۔پیر کو سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی کی متنازع تقریر سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، نہال ہاشمی کے وکیل نے تقری کا متنازع حصہ پڑھ کر سنایا۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ یہ حصہ آپ کی تقریر کا نہیں ہے،جس پر نہال ہاشمی کے وکیل نے کہا کہ تقریر کا حصہ ہے لیکن غلط انداز میں پیش کیا گیا ، عدالت نے کہا کہ حساب لینے والو، تمہارا یوم حساب بنا دیں گے، اشارہ کس کی طرف تھا۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ عمران خان روز کہتے تھے کہ ہم تلاشی لے رہے ہیں، عدالت نے نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ جیل نہیں بھیج رہے ،فرد جرم عائد کر رہے ہیں۔

آپ کو صفائی دینے کا موقع دیا جائے گا۔ وکیل نے کہا کہ عدالت میں جمع کرائے گئے دلائل پر جواب دینا چاہتا ہوں، جس پر عدالت نے کہا کہ جب ہم جواب سے ہی مطمئن نہیں تو دلائل کی ضرورت بھی نہیں ، عدالت نے کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔