بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستانی نوجوان کیلئے ’’ینگ لیڈرز ایوارڈ‘‘

پاکستانی نوجوان کیلئے ’’ینگ لیڈرز ایوارڈ‘‘

لندن ۔پاکستانی نوجوان کو ملکہ برطانیہ نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ’’ینگ لیڈرز ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا۔ نوجوان نے ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت کے مسائل کے حل کیلئے متعدد پروگرامز بنائے۔

پاکستانی نوجوان سافٹ ویئر انجینئر سید فیضان حسین کو ملکہ برطانیہ نے ’’ینگ لیڈرز ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا ہے۔فیضان حسین نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے معاشرے کی صحت کے مسائل حل کرنے کیلئے متعدد پروگرامز بنائے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے سید فیضان حسین کو ’’ینگ لیڈرز ایوارڈ‘‘ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے فیضان کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔