بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں غیر قانونی گیس کنکشن دینے والا گروہ بے نقاب

پشاور میں غیر قانونی گیس کنکشن دینے والا گروہ بے نقاب


پشاور۔سوئی ناردرن گیس پشاور کی سرویلنس ٹیم نے مضافاتی علاقوں میں غیرقانونی طورپر گیس کنکشن دیکر حکومتی خزانے کو ماہانہ کروڑوں روپے نقصان پہنچانے والے گروہ کو بے نقاب کردیا درجنوں گھروں کے غیرقانونی گیس کنکشن منقطع کرلئے گیس عملہ نے ملوث افراد کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشنوں میں مقدمات درج کرانے کیلئے تحریری مراسلہ بھجوادیاہے جبکہ بارہ سے پندرہ کروڑ روپے جرمانوں کی مد میں وصول کئے گئے۔

سوئی ناردرن گیس پشاورسٹی کے انچارج ڈپٹی چیف انجینئر محمدریحان کو اطلاع ملی تھی کہ خزانہ ،انقلاب روڈ اور دوسرے مضافاتی علاقوں لوگوں نے غیرقانوی گیس کنکشن حاصل کئے ہیں علاقہ میں گیس چوری میں ملوث افراد نے باقاعدہ غیرقانونی کنکشن لوگوں کودیکر ماہانہ لاکھوں روپے جیبوں میں ڈال رہے ہیں جس سے حکومتی خزانے کو ماہانہ بارہ سے پندرہ کروڑ روپے نقصان پہنچائے جارہے ہیں ان شکایات پر سرویلنس ٹیم کے سربراہ بازمحمدکی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

جنہوں نے خزانہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے زیرزمین مین پائپ لائن سے غیرقانونی گیس کنکشن لینے والے سید علی شاہ ولدہادی شاہ،امجدعلی شاہ ولد غفور علی شاہ ،ظہراب گل ولد نیازگل ،علی محمد ولد شیرے،سمیع اللہ ولد حکیم جان ،اعجاز استاد ولد نامعلوم ،سبزعلی ولد حاجی کرم ،گل راج ولد معراج ،احسان اللہ ولد حاجی نواز،معین علی ولد اختر گل ،ابراہیم ولد امتیازگل کے خلاف مقدمات دج کرانے کیلئے متعلقہ پولیس سٹیشن میں مراسلہ بھجوادیاگیاہے ۔

جہاں ان کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اسی طرح تھانہ انقلاب میں گل رحیم ولد محمداجان،گل رحیم ولد عبدالرحیم ،عصمت اللہ ولد عبدالصمد،عبدالوہاب ولداسلام الدین ،طارق ولد نامعلوم ،سید محمد ولد محمداجان کے خلاف بھی غیرقانونی کنکشن لینے پرکارروائی کی گئی ہے انچارج سٹی محمدریحان نے میڈیا کوبتایاکہ ملزمان غیرقانونی کنکشن کے ذریعے جہاں حکومتی خزانے کو ماہانہ کروڑو ں روپے نقصان پہنچارہے تھے وہاں چوری کا گیس فروخت کرنے کے کاروبار میں بھی ملوث تھے جس کے نتیجے میں ملزمان ماہانہ لاکھوں روپے گھروں سے وصول کررہے تھے ۔