بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ

امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ

واشنگٹن۔امریکہ کی جنوبی ریاست مسی سپی میں امریکی فوجی طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 16 افرادکی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی میرین کور نے شام کے اوقات میں KC-130 کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی تاہم حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لیفلور کانٹی ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر فریڈ رینڈل نے حادثے میں 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

فریڈ رینڈل نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد میرین کور ایئرکرافٹ میں سوار تھے اور مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے پیش آیا جب طیارہ سن فلاور کانٹی لائن میں سویا بین کے کھیتوں کے نزدیک کریش ہوگیا۔دوسری جانب مسی سپی کے گورنر فل برائنٹ نے فیس بک پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ‘اس سانحے میں ہلاک افراد کے لیے کی جانے والی دعاں میں ہمارا ساتھ دیں، یونیفارم میں ملبوس ہمارے مرد و خواتین ہماری آزادی کو محفوظ بنائے رکھنے کے لیے روز اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔