بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستان میں سیاسی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے ٗ بلوم برگ

پاکستان میں سیاسی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے ٗ بلوم برگ

واشنگٹن۔بلوم برگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے سے اقتصادی ترقی کے سفرمیں رکاوٹ پیدا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ویراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی حتمی رپورٹ پر امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کا مزید کہنا ہے کہ عام انتخابات سے چند ماہ قبل یہ صورتحال ملک کے سیاسی بحران میں مزید سنگینی پیدا کرے گی۔

بلوم برگ نے لکھاہے کہ تحقیقات کاروں کی فائنڈنگ ملک کے سیاسی بحران میں شدت لائے گی، اگر عدالت نے ان الزامات کو قبول کرلیا تو وزیر اعظم آئین کے تحت مستعفی ہوسکتے ہیں یا انہیں اقتدارسے ہٹایا جاسکتا ہے۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اس انکوائری کے بعد مقدمے کی سماعت کا سامنا کر سکتے ہیں، عام انتخابات سے چند ماہ قبل یہ صورت حال ملک کے سیاسی بحران میں مزید سنگینی پیدا کرے گی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعظم کو اقتدار سے ہٹانے سے اقتصادی ترقی کے سفرمیں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے جو ایک عشرے سے تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔