بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں سی پیک منصوبے کیلئے ہزاروں نئی آسامیاں منظور

خیبر پختونخوا میں سی پیک منصوبے کیلئے ہزاروں نئی آسامیاں منظور


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے سی پیک منصوبے کی سیکورٹی کے لئے 3807نئی پوسٹوں کی منظوری دیدی ہے بھرتیوں کا عمل آئندہ مہینے سے شروع کردیا جائے گا جس کے لئے محکمہ خزانہ نے ایک ارب گیارہ کروڑ پندرہ لاکھ روپے مختص کر دیئے ہیں پہلے مرحلے میں 478ملین روپے اور دوسرے مرحلے میں 633ملین روپے جاری کئے جائینگے سی پیک منصوبے کی سیکورٹی کے لئے پشاور ، ڈی آئی خان ، نوشہرہ ، سمیت صوبے کے مختلف اضلاع جہاں سے سی پیک کا روٹ گزرے گا۔

ان اضلاع میں بھرتیوں کا عمل آئندہ مہینے سے شروع کر دیاجائے گا صوبائی حکومت کی جانب سے سی پیک منصوبے کی سیکورٹی کے لئے جن جن اضلاع سے روٹ کے گزرنے کا نقشہ تیار کیاگیا ہے پر بھرتیوں کے لئے لائحہ عمل طے کیا جارہاہے سی پیک منصوبے کے لئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائینگے غیر ملکی انجینئرز کی سیکورٹی کے لئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی۔