بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ناقص کار کردگی ٗسکول سربراہوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

ناقص کار کردگی ٗسکول سربراہوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے میٹرک نتائج میں ناقص کارکردگی کے حامل سرکاری سکولوں کے سربراہوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں 174سکولوں کے پرنسپلوں کو شو کاز نوٹسز جاری کئے جائینگے اور غیر تسلی بخش جواب آنے پر ان کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کاروائی ہوگی صوبائی حکومت نے صوبے کے آتھوں تعلیمی بورڈوں کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں سرکاری سکولوں کی ناقص کارکردگی کانوٹس لیا تھا اور تعلیمی بورڈوں کو میٹرک امتحانات میں سرکاری سکولوں کی گزشتہ پانچ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس حوالے سے آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے کنٹرولرز کا اجلاس دو روز تک جاری رہا اس دوران محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے حکام کو ملٹی میڈیا پر بھی بریفنگ دی گئی جس کے بعد ابتدائی طور پر174ایسے سکولوں کے خلاف کاروائی کافیصلہ کیا گیا جنہوں نے نتائج میں انتہائی ناقص کارکردگی دکھائی ادھر صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم نے بھی میٹرک کے حالیہ نتائج میں سرکاری سکولوں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے ۔